- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
بیرونی ممالک سے 10لاکھ ٹن گندم خرید لی گئی، 18بحری جہاز کراچی لائیں گے

سندھ اور پنجاب کے فلورملز مالکان اور امپورٹرز پر مشتمل چھ گروپس اس وقت گندم امپورٹ کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان میں نجی شعبے کی جانب سے گندم امپورٹ کے عمل نے بیرون ملک 10 لاکھ ٹن خریداری کا بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے، سندھ، پنجاب کے امپورٹرز اور فلور مل مالکان نے دسمبر تک کراچی آمد کیلیے18 بحری جہاز بک کر لیے ہیں جبکہ مزید خریداری جاری ہے۔
ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد امپورٹرز نے گندم کی ایکس کراچی قیمت میں 500 روپے فی بوری کمی کردی ہے، جس کے بعد درآمدی گندم کی ایکس کراچی قیمت 4080 روپے فی من ہو گئی ہے، پنجاب میں مقامی (دیسی) گندم کی موجودہ قیمت کے مقابلے امپورٹڈ گندم 400 روپے فی من تک سستی ہونے کی وجہ سے فلورملز نے مقامی گندم کی خریداری کم کردی ہے۔
سندھ اور پنجاب کے فلورملز مالکان اور امپورٹرز پر مشتمل چھ گروپس اس وقت گندم امپورٹ کر رہے ہیں۔ کاروباری مسابقت اورڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے تناسب سے امپورٹڈ گندم کی قیمت میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی گندم لیکر پہلا بحری جہاز روس سے پاکستان کیلیے روانہ
گزشتہ روز لاہور میں درآمدی گندم 4332 روپے فی من، راولپنڈی اسلام آباد 4400روپے میں پہنچ رہی تھی جبکہ رحیم یار خان میں درآمدی گندم کی قیمت4228 روپے اور پشاور میں قیمت4408 روپے فی من ہے۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ مقامی گندم کی قیمت لاہور میں4650 روپے، راولپنڈی4750 ، رحیم یارخان4625 روپے ہے۔ لاہور میں بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت2750 روپے، راولپنڈی میں2720 روپے ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کیپٹن (ر) محمود نے امپورٹڈ گند م کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔