- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی، چین کا توانائی سمیت پاکستان کے تجویز کردہ کئی منصوبوں سے اختلاف

حب تاگوادرٹرانسمیشن لائن، معدنیات کی تلاش سمیت کئی پراجیکٹس کا کمیٹی اجلاس کے حتمی منٹس میں ذکر نہیں (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: چین نے سی پیک کے تحت پاکستان کے ساتھ توانائی، واٹر مینجمنٹ اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے سے عدم اتفاق کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے ضمن میں چلینجز کی نشاندہی ہوتی ہے ۔
سی پیک کی11 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی)کے دستخط شدہ منٹس سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے گوادر میں درآمدی کوئلے سے چلنے والا نیا پاور پلانٹ لگانے کی مخالفت ترک کردی اور بیجنگ کے تحفظات کو دور کرنے کیلیے متعدد چینی مطالبات پر بھی اتفاق کیا۔
اگرچہ جے سی سی کا اجلاس اکتوبر 2022 میں ہوا تھا، لیکن اس کے منٹس پر رواں سال31 جولائی کو دستخط کئے گئے جس سے دونوں فریقین میں اختلافات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اتفاق رائے تک پہنچنے میں تقریباً ایک سال کی تاخیر ہوئی۔
تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین نے پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور ساحلی علاقوں میں توانائی، واٹر مینجمنٹ، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت کے شعبوں میں تجویز کردہ بہت سے اقدامات سے اتفاق نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک، پاکستان کو 10سال میں 28 ارب ڈالر موصول
پاکستان کی جانب سے بیجنگ کے ساتھ شیئرکیا گیا حتمی مسودہ اور دونوں فریقوں کے دستخط شدہ حتمی منٹس کئی اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف تھے۔
سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ ان منٹس پر 31 جولائی کو چینی نائب وزیر اعظم کے دورے کے دوران دستخط کئے گئے تھے۔ جے سی سی کا گیارہواں ورچوئل اجلاس پی ڈی ایم حکومت کے اصرار پر 27 اکتوبر 2022 کو ہوا تھا تاکہ سی پیک پر پیش رفت ہوسکے۔
تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں سرحد پار سیاحت اور ساحلی سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون کو11ویں جے سی سی کے حتمی منٹس سے خارج کر دیا۔ چین نے سی پیک فریم ورک میں آبی وسائل کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی اور اربن انفراسٹرکچر کی ترقی کو شامل کرنے کی پاکستان کی تجویز سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
واٹر ریسورس مینجمنٹ اور موسمیاتی تبدیلی پر ایک نئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز کو بھی چین نے مسترد کردیا۔ رابطہ کرنے پر وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ یہ ایک عالمی پریکٹس ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان میٹنگز کے منٹس پر دونوں فریقین کی طرف سے مناسب مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد ہی دستخط کئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک سی پیک کی دسویں سالگرہ پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا
پاکستان نے چین کو درآمدی ایندھن سے بننے والے300 میگاواٹ کا گوادر پاور پلانٹ لگانے کے معاملے پر بڑی رعایت دی ہے۔ پاکستان اس منصوبے کو روکنا یا مقامی کوئلہ استعمال کرنے کیلئے اس کا مقام تبدیل کرکے تھر کرنا چاہتا تھا تاکہ زرمبادلہ کے ذخائرکی بچت ہو تاہم چین نے گوادر پلانٹ کے بارے میں پاکستان کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔
جے سی سی کے درآمدی کوئلے سے چلنے والے آئی پی پی ایس کو مقامی تھر کول میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو منٹس سے خارج کر دیا گیا۔ چین نے 100 میگاواٹ کے ’’کے آئی یو‘‘ اور 80 میگاواٹ کے پھنڈر ہائیڈل پاور پراجیکٹس کو سی پیک توانائی تعاون کی فہرست میں شامل کرنے اور چینی سرمایہ کاری کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔
چین نے تھر کے کوئلے سے کھاد کے منصوبوں کیلئے کول گیسیفیکیشن کیلئے پالیسی فریم ورک تیار کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق نہیں کیا۔ اسی طرح ساؤتھ نارتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ کا بھی حتمی منٹس میں کوئی ذکر نہیں آیا۔ پاکستان نے سٹریٹجک زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کے منصوبے میں چینی شراکت کی تجویز دی تھی لیکن اس پر بھی اتفاق نہ ہوا۔
وزارت منصوبہ بندی نے اس بات پر زور دیا کہ جے سی سی کے 11ویں اجلاس کے منٹس پر دستخط پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہیں۔ یہ دونوں فریقوں کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔