بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک  منگل 26 ستمبر 2023
سوارا بھاسکر نے سیاستدان فہد احمد سے رواں سال شادی کی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

سوارا بھاسکر نے سیاستدان فہد احمد سے رواں سال شادی کی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

 ممبئی: بالی وود کی اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد بیٹی کے والدین بن گئے۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر اپنی نومولود بیٹی اور شوہر کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔سوارا بھاسکر نے پوسٹ میں کہا کہ دعائیں قبول ہوئیں اور ہمیں رحمت سے نوازا گیا۔ ہمارے گھر 23 ستمبر 2023 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ بیٹی کا نام رابعہ رکھا ہے۔

اداکارہ نے نیک خواہشات کے اظہار پر اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیٹی کے پیدائش کے بعد یہ ایک نئی دنیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہراور سیاسی رہنما فہد احمد کو اپنی بیٹی کے ساتھ بہت خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

بالی ووڈ کے اسٹارز نے سوارا بھاسکر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔ سوارا بھاسکر نے رواں سال فروری میں فہد احمد سے شادی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔