- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا

(فوٹو فائل)
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات میں مخصوص نشستوں پر ٹکٹ دینے کے لیے خواتین رہنماؤں کو اہم ٹاسک دے دیے اور انہیں مکمل کرنے کی شرط رکھ دی۔
نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں اور پارٹی نے عہدیداران کو اہم ٹاسک بھی دے دیے ہیں۔
لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے نواز شریف کے استقبال میں خواتین کو ہراول دستہ کا کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اعلی قیادت نے مریم نواز کو خواتین کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ بھی سونپ دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز پارٹی کی خواتین ونگ کو فوری طور پر مزید فعال اور متحرک کرینگی، مریم نواز لندن سے واپس پہنچ گئیں جس کے بعد وہ خواتین ونگ کے ساتھ خصوصی اجلاس کرینگی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین رہنماؤں کو خصوصی ٹاسک سونپے جائیں گے اور وہ اپنے اپنے علاقوں میں گھروں تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں گی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے دئیے گئے ٹاسک پورے کرنی والی خواتین رہنماوں کو آئندہ عام انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لئے نامزد کیا جائے گا جبکہ گذشتہ 5 سال کے دوران پارٹی کے لئے مار کھانے والی خواتین کو مخصوص نشستوں کے لئے نامزدگی میں ترجیح دی جائے گی۔
پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ 5 سال کے دوران صوبائی اسمبلی میں بہتر کارکردگی دکھانے والی خواتین کو قومی اسمبلی کے لئے نامزد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں 16 جبکہ پنجاب اسمبلی میں 30 خواتین خصوصی نشستوں پر منتخب ہوئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔