- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
چند چبھتے سوالات
ا س وقت ہر خاص و عام محفلوں میں چند ایک اہم سوالات زیر بحث ہیں لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ کسی دانشور اور صاحب علم کے پاس بھی ان سوالات کے تسلی بخش جوابات نہیں ہیں۔
سب سے پہلا سوال جو زبان زد عام ہے کہ کیا ملک میں عام انتخابات ہوں گے یا نہیں ،دوسرا سوال جس کا آج کل بہت زیادہ چرچا ہے کہ کیا میاں نواز شریف وطن واپس لوٹیں گے ؟ کیا تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی ؟اورآخر میں ہر خاص و عام کا مشترکہ دکھڑا ہے کہ بجلی کا بل کتنا آیا ہے؟
یہ وہ سوالات ہیں جن کے تسلی بخش جوابات کسی کے پاس نہیں ہیں صرف ٹامک ٹویاں ہیں ، اندازے اور قیافے لگائے جار ہے ہیں، جتنی زبانیں اتنی بولیاں ہیں۔ بحث ومباحثے جاری ہیں لیکن یہ کسی منطقی انجام تک پہنچتے نظر نہیں آتے۔ شاید کسی کوبھی ان سوالات کے جوابات کا علم نہیں ہے اور غیب کا علم تو صرف اسی ذات کے پاس ہے جس کے قبضے میں ہماری جان ہے۔
البتہ میاں شہباز شریف بار بار یہ یقین دلا رہے ہیں کہ ان کے بھائی میاں نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان واپس آرہے ہیں اور پاکستان واپسی پر وہ مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اب چونکہ گلیاں سنجیاں ہو چکی ہیں تو یہ زیادہ مناسب وقت ہے کہ نواز لیگ لاہور میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے۔
میرا علم اور وجدان جہاں تک کام کرتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ اپنے انتہائی قریبی رفقائے کار کی خواہشات کے برعکس میاں نواز شریف نہ صرف ملک واپس آرہے ہیں بلکہ وہ سیاست میں بھی بھر پور حصہ لیں گے اور اگر انھوں نے بم کو لات نہ ماری تو وہ شاید چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بن کر ریکارڈ بھی قائم کر دیں گے۔
یہ تو آج کی صورتحال ہے لیکن پاکستان میں سیاسی صورتحال گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی رہتی ہے اور پاکستانی سیاست کے رنگ واقعی نرالے ہیں کہ کل کے معتوب آج کی پسند ٹھہر جاتے ہیں۔ بہر حال میاں نواز شریف کی واپسی اٹل ہے اگر کوئی قانونی موشگافی پیدا نہ کر دی گئی ۔
دوسرا اہم ترین سوال تحریک انصاف کی مستقبل کی سیاست کے متعلق ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا آیندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا حصہ کیا ہوگا۔
سردست جو صورت نظر آرہی ہے اس میں یہ حصہ نظر نہیں آتا لیکن پھر وہی بات کہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اوربقول مشاہد حسین سید کے یہ عاشقی اور معشوقی والا معاملہ ہے دیکھنا یہ ہے کہ عاشق کامیاب ہوتا ہے یا معشوق اس کو دغا دے جاتا ہے لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ عاشق کون ہے اور معشوق کون ہے۔
جس طرح تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماء پابند سلاسل اور باقی ماندہ قیادت روپوش ہیں، ان حالات میں مجھے تو یہ نظر آرہا ہے کہ آیندہ کی پانچ سالہ حکمرانی میں تحریک انصاف کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
اگر خطرات مول لے کر مہربانی کی گئی تو وہ صرف اس حد تک ہو گی کہ انتخابات کو اقوام عالم میں قابل قبول بنانے کے لیے اس کا انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر ضرور موجود ہو گا لیکن یہ نشان لینے والا شاید کوئی نہ ہو اور جو چند ایک سر پھرے اس نشان کو حاصل کر لیں گے وہ جیت کر اسمبلی میں ضرور پہنچیں گے جس سے یہ تاثر قائم ہو گا کہ تحریک انصاف بھی اسمبلی کی چند ایک نشستوں کے ساتھ میں موجود ہے۔
یہ سوالات اس اہم سوال سے جڑے ہیں کہ کیا ملک میں عام انتخابات ہوں گے ۔اب نگران وزیر اعظم بھی عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات منعقد کرانے کا عندیہ دیا ہے لیکن ہمارے سیاست دان انتخابات کے انعقاد پر شک و شبہے کاشکار ہیں، ان کے خدشات کے پس منظر میں نہ جانے کون سے عوامل ہیں جن کی بنیاد پر سیاسی رہنماء انتخابات کے معاملے پر مشکوک ہو گئے ہیں لیکن قرائن یہ بتا رہے ہیں کہ عام انتخابات ہر حال میں منعقد ہوں گے کیونکہ اب انتخابات کے سوا کوئی اور چارہ نہیں رہا ہے ۔
ایک اہم ترین سوال جو ہر محفل میں ببانگ دہل کیا جارہا ہے اورشریکان محفل ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ ان کا بجلی کا بل کتنا آیا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو اس سے پہلے اشرافیہ کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا تھا لیکن اب یہ سوال اشرافیہ کی محفلوں میں بھی گونج رہا ہے۔
اس سوال کی گونج اگر کسی کو سنائی نہیں دے رہی تو وہ حکمران ہیں ۔ بجلی کے ہوشربا بلوں نے ہر خاص و عام کی زندگی میں ہیجان برپا کر رکھا ہے اور ان بڑھتے بلوں سے گلو خاصی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ہے۔
یہ وہ چند سوالات ہیں جو آج کل ہر محفل کا نکتہ آغاز بھی ہیں اور نکتہ اختتام بھی ہیں لیکن کوئی بھی ان سوالات کے واضح جوابات دینے قاصر ہے ۔ شاید ان لوگوں کے پاس بھی ان سوالوں کے جواب نہیں ہیں جو خود ان سوالات کے موجد ہیں ۔
عوام کی یہ پریشان خیالی ہے کہ ان ذہنوں میں یہ سوالات کلبلا رہے ہیں، ان مشکل سوالات کے جوابات کے لیے دیوان حافظ سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ کچھ برس پہلے تک پڑھے لکھے گھروں میں دیوان حافظ موجود ہوتا تھا جس کے شعروںکے مفہوم سے کسی مشکل میں فال نکالی جاتی تھی۔ آج بھی ان مشکل سوالوں کے جوابات کے لیے دیوان حافظ کے شعروں سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔