برازیلی اسٹار فٹبالر رونالڈو نے تیسری شادی کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 27 ستمبر 2023
انکی اہلیہ سیلینا لاکس تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی (فوٹو: فائل)

انکی اہلیہ سیلینا لاکس تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی (فوٹو: فائل)

برازیل کے فٹبال لیجنڈ رونالڈو لوئس نزاریو 33 سالہ برازیلین ماڈل سیلینا لاکس کے ساتھ باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

برازیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فٹبال لیجنڈ رونالڈو اور 33 سالہ سیلینا لاکس 7 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے تاہم کچھ روز قبل شادی کا فیصلہ کیا۔ اسٹار فٹبالر کی میلین ڈومینگیس اور ڈینییلا سیکاریلی کے ساتھ طلاق کے بعد یہ تیسری شادی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو عرب ثقافتی رنگ میں ڈھل گئے

دوسری جانب سیلینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا آج ہم اپنے خاندانوں کو مذہبی جشن کے لیے اکٹھا کررہے ہیں جس کے ساتھ بہت سی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: لیونل میسی 44 ٹرافیاں جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے

رونالڈو نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 98 میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 62 گولز اسکور کیے، لیجنڈری فٹبالر نے سال 2002 میں اپنی ٹیم کو پانچواں فیفا ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے میں بھی مدد کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔