کراچی لنک روڈ پر ٹرانسپورٹرز کا دھرنا، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

ویب ڈیسک  بدھ 27 ستمبر 2023
ٹرانسپورٹرز کا دھرنا 7 روز سے جاری ہے:فوٹو:اسکرین گریب

ٹرانسپورٹرز کا دھرنا 7 روز سے جاری ہے:فوٹو:اسکرین گریب

  کراچی: کراچی لنک روڈ پر ٹرانسپورٹر کے دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے دھرنے کے باعث قومی شاہراہ اور سپر ہائے وے کو ملانے والی لنک روڈ مسلسل 7 روز سے بلاک ہے جس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کانٹے پر مبینہ طور پر زبردستی فی گاڑی 5 ہزار روپے وصول کرنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ چیئرمین آئل ٹینکرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ احتجاج میں شدت لانے کے لیے مزید 5 ہزار ٹینکرز بھی پہنچ رہے ہیں۔ احتجاجی ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ  جب تک غیرقانونی کانٹا ختم نہیں کیا جائے گا گا دھرنا جاری رہے گا۔ سخت اور ملک گیر احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ ہیوی ٹرانسپورٹ سے لاکھوں خاندانوں کا روزگار منسلک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔