- ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؛ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے ’’پچ‘‘ پر ملبہ ڈال دیا
- خصوصی افراد کو معاشی خودمختار بنا کر معیشت پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے، ایکسپریس فورم
- سندھ، بار بار طلبی کے باوجود خیراتی اسپتال آڈٹ رپورٹ پیش کرنے سے گریزاں
- قرض دینے کا کارروبار، 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند
- سندھ حکومت؛ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سابق وزرا، ایم پی ایز اور افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی ایس ایل9؛ یونائیٹڈ نے 2 کھلاڑیوں کے بدلے گلیڈی ایٹرز سے نسیم شاہ لے لیا
- دکی: ملزمان کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو لیویز اہلکار جاں بحق
- ’’وارنر کو کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بنانے دوں گا‘‘
- مائیکروفنانس بینکوں کے ڈپازٹس کو تحفظ فراہم کرنے کی تجویز
- راولپنڈی: آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار
- آئندہ بجٹ کا حجم 16500 ارب روپے مقرر کیے جانیکا امکان
- ’’سلمان بٹ کی تقرری اور ہٹائے جانے کا فیصلہ میرا تھا‘‘
- افغان صورتحال پر پاک امریکی مذاکرات اگلے ہفتے ہونگے
- بابر جلدی سیکھنے والے انسان نہیں ہیں، جنید خان
- پاکستان ویمنز ٹیم نے تاریخی کامیابی سمیٹ لی، کیویز کیخلاف پہلی جیت
- ٹی20 میں زیادہ فتوحات، بھارت نے پاکستان کو ریکارڈ سے محروم کر دیا
- سلمان بٹ برطرف، حفیظ کی مخالفت کا اہم کردار
- نائیجیرین طالبہ کی 58 گھنٹوں تک کپڑے دھو کر ریکارڈ بنانے کی کوشش
- بالوں کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء صحت کے لیے مضر قرار
- واٹس ایپ پر نمبر کے بغیر رابطہ کرنے کے فیچر پر کام جاری
جشن میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جشن میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی تاہم سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
سزا میں کمی کا اطلاق غیرملکی افراد، ایکٹ1946ء اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔
65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر اس کا اطلاق ہوگا، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔