- گوگل ایپ میں سرچ بار کی آزمائش
- زوم ویڈیو کے جسمانی اور ذہنی منفی اثرات
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اوپن مارکیٹ میں قدرمستحکم
- امیرِ کویت 86 سالہ شیخ نواف الاحمد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
- عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے، ہیں اور تاحیات رہیں گے، بیرسٹر گوہر
- عدالتی احکامات نظرانداز، ایس بی سی اے افسران کی مبینہ سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات جاری
- کراچی میں بیٹیوں کے اغوا کے ملزم سوتیلے والد کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف
- عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا، شہباز شریف
- امریکا کا فوجی طیارہ جاپان میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار، بری کردیا گیا
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
کراچی میں دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

( فوٹو؛ فائل )
اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں ملک شاپ پر دودھ کے بیوپاریوں سے مسلح ڈکیت 45 لاکھ روپے لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی جانب سے شہر میں جلد اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
دکاندار کے مطابق دودھ کے بیوپاری اورنگی ٹاؤن میں سپلائی کیے جانے والے دودھ کی رقم جمع کر رہے تھے، دودھ کے بیوپاری دودھ کی دیگر دکانوں سے کلیکشن کرتے ہوئے فرید کالونی میں آخری دکان پر پہنچے تو ڈکیت بھی تعاقب کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔
ڈکیتوں نے بیوپاریوں پر اسلحہ تان لیا اور ڈبے میں موجود رقم چھین لی اور بآسانی فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ڈکیتوں کی تعداد 5 تھی اور سب ڈکیتوں کے ہاتھوں میں اسلحہ موجود تھا جبکہ سب موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔
ایس ایچ او مومن آباد سب انسپکر انصار احمد کے مطابق مِلک شاپ پر دودھ کے بیوپاریوں سے واردات 10 سے 11 بجے کے درمیان ہوئی، دودھ کے بیوپاریوں کو رقم کی کلیکشن کرنے کے بعد بھینس کالونی جانا تھا لیکن آخری ملک شاپ پر رقم کی کلیکشن کے دوران مسلح ڈکیت ان سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
انھوں نے بتایا کہ جس جگہ رقم کلیکشن کی جا رہی تھی وہاں کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں تھے جس وجہ سے مسلح ملزمان واردات کرکے بآسانی فرار ہوئے، پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کر کے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔