- اسد شفیق نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
- کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
- پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے
- خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں
- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
- کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
- امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
- دماغ دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار میں وجود میں آیا
- دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
- صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب
- کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
- کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
- غزہ پراسرائیلی بمباری؛ مصر کے صدارتی الیکشن میں السیسی کا مستقبل داؤ پر
- ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
- کراچی: 7ماہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا مبینہ طور پر قتل
- پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی

فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان ریلویز پولیس نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے اپنی آفیشل ویب سائٹ کا آغاز کردیا ہے۔
ویب سائٹ کو صارف دوست نمونے کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جس سے معلومات کی بروقت فراہمی کے ذریعے مسافروں اور ریلویز پولیس کے درمیان فاصلے کو سمیٹنے میں مدد حاصل ہو گی۔
ویب سائٹ کی مدد سے اسمارٹ اور جدید پولیسنگ کے عمل کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو تازہ ترین معلومات سے آگاہ رکھا جائے گا۔
آفیشل ویب سائٹ تشکیل دینے کا بنیادی مقصد عوام اور ادارے کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنا اور پاکستان ریلویز پولیس کو جدّت کی طرف لے جانا ہے۔
ویب سائٹ کو اسے بہتر عوامی رہنمائی کے لحاظ سے تیار کیا گیا ہے اور یہ مسافروں کو اہم معلومات فراہم کرے گی اور محکمے کی طرف سے عوامی خدمات کے منصوبوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ویب سائٹ میں افسران/ اہلکاروں اور ریلوے پولیس اسٹیشنوں کے رابطہ نمبر شامل کیے گئے ہیں۔
ویب سائٹ کے ذریعے صحافی حضرات جرنلسٹ رعائتی فارم باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور اسی طرح ریلویز پولیس کے ملازمین بھی مختلف قسم کے فارمز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ کا یو آر ایل www.pakrailwayspolice.gov.pk ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔