- اسد شفیق نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
- کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
- پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے
- خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں
- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
- کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
- امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
- دماغ دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار میں وجود میں آیا
- دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
- صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب
- کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
- کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
- غزہ پراسرائیلی بمباری؛ مصر کے صدارتی الیکشن میں السیسی کا مستقبل داؤ پر
- ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
- کراچی: 7ماہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا مبینہ طور پر قتل
- پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےملک میں ہونے والی ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی تفصیلات جاری کردیں۔
مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2022-23 میں ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں اضافے کا رجحان برقرار رہا اور ڈیجیٹل ذرائع سے رقوم کے لین دین میں حجم کے اعتبار سے 57 فیصد اور مالیت کے حساب سے 81 فیصد اضافہ ہوا۔
گذشتہ مالی سال کے دوران ای بینکنگ ٹرانزیکشنز میں 29 فیصداور مالیت میں 21 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح برانچ لیس بینکنگ ٹرانزیکشنز میں 28فیصد اور اس کی مالیت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد 15 فیصد، موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد 30 فیصد بڑھی، علاوہ ازیں برانچ لیس بینکنگ موبائل ایپ صارفین کی تعداد میں سب سے زیادہ 42 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل بینکنگ میں صارفین کی تعدادبڑھانے میں الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز نے مثبت کردار ادا کیا، پاکستان ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم اور اسٹیٹ بینک کے ’راست ‘پیمنٹ سسٹم نے ٹرانزیکشنز میں سہولت فراہم کی۔
آر ٹی جی ایس نے 49 لاکھ ٹرانزیکشنز کو پروسیس کیا جن کی مالیت 640 ٹریلین روپے سے زائد رہی جبکہ راست کے ذریعے ساڑھے 15 کروڑ ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی مالیت 32 کھرب روپے رہی۔
پی او ایس کے ذریعے 19 کروڑ 93 لاکھ، اے ٹی ایمز کے ذریعے 80 کروڑ 97 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئیں، جبکہ کاغذ پر مبنی لین دین میں مالی سال 23ء میں 4 فیصد سے زائد جبکہ گذشتہ پانچ برسوں میں 20 فیصد کمی آئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ادائیگی کارڈز استعمال کرتے ہوئے ای کامرس ٹرانزیکشنز کی تعداد 31.8 ملین اور مالیت 142 ارب روپے رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔