- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
- کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
- امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
- دماغ دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار میں وجود میں آیا
- دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
- صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب
- کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
- کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
- غزہ پراسرائیلی بمباری؛ مصر کے صدارتی الیکشن میں السیسی کا مستقبل داؤ پر
- ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
- کراچی: 7ماہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا مبینہ طور پر قتل
- پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
- آئندہ حکومت لاڈلے نہ سپرلاڈلے بلکہ عوام کی ہوگی، سراج الحق
- کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی بچنے کیلیے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول
- ڈولفن پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑگیا
- سعودی عرب؛ ٹریفک حادثے میں ایک طالبعلم سمیت 4 طالبات جاں بحق
صارفین کو آئی فون 15 میں چارجنگ کے دوران مسائل کا سامنا

کیلیفورنیا: حال ہی میں لانچ کیے جانے والے آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میکس مالکان نے اپنی ڈیوائس کے گرم ہوجانے کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔
صارفین کے مطابق ایپل کے فلیگ شپ فون کا درجہ حرارت فاسٹ چارجنگ کے دوران مبینہ طور پر 47 ڈگری سیلسیئس تک بڑھ جاتا ہے اور فون بغیر کیس کے چھونے سے کافی گرم محسوس ہوتا ہے۔
9ٹو5 میک کے رپورٹر آئن زیلبو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کا آئی فون 15 پرو میکس فاسٹ چارجنگ کرتے وقت کافی گرم محسوس ہوا۔
Jeeez my iPhone 15 Pro Max is almost too hot to touch while fast charging rn…
— Ian Zelbo (@ianzelbo) September 25, 2023
ایپل نے پہلی بار فاسٹ چارجنگ 2017 میں آئی فون 8 میں متعارف کرایا تھا، جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین تقریباً 30 منٹ میں 50 فی صد تک بیٹری چارج کر سکتے ہیں۔
“Almost too hot to touch while fast charging”
Several iPhone 15 Pro users are reporting overheating issues pic.twitter.com/N3Z2RufA8l
— Dexerto (@Dexerto) September 25, 2023
یورپی یونین کے نئے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ایپل نے آئی فون 15 میں اپنی مخصوص چارجنگ کیبل کو یوایس بی- سی چارجر سے بدل دیا ہے۔
آئن زیلبو نے بتایا کہ فاسٹ چارجنگ میں بیٹری کے 25 سے 60 فی صد کے درمیان مسئلے کی کیفیت بدتر تھی۔ بیٹری کے 70 فی صد چارج ہونے کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی آجاتی ہے (پھر بھی اس کو ہاتھوں میں تھامنا آرام دہ نہیں تھا)۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔