- آرمی چیف خیرپور ٹامیوالی پہنچ گئے، بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ
- اڑان بھرتے ہی پی آئی اے پرواز میں آگ بھڑک اٹھی، ہنگامی لینڈنگ
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی کے خلاف دن آج منایا جا رہا ہے
- زمان پارک حملہ کیس؛ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور
- آئندہ بھی وہی فیصلہ ہوگا جو عمران خان کریں گے، بیرسٹر گوہر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری میں مزید 131 فلسطینی شہید
- مردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار
- سائفر کیس میں صدر مملکت کو خصوصی عدالت طلب کرنے کی درخواست مسترد
- بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کا پہلی بار شمالی امریکا میں آپریشن بند
- پاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کو توڑنے کے لیے رشوت کا انکشاف
- سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ
- چیف جسٹس جانبداری نہیں کرینگے، سپریم کورٹ کا عمران خان کے خط پر اعلامیہ
- نواز شریف کے لاڈلا ہونے کے تاثر کو ختم کرنا چاہیے، شاہد خاقان
- عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے، بیرسٹر گوہر نئے سربراہ منتخب
- جولائی تا نومبر؛ تجارتی خسارہ 33.59 فیصد کمی سے 9 ارب 37 کروڑ 80 ڈالر رہا
- الیکشن سے پہلے لاپتہ ساتھیوں کی واپسی ہوجائے گی، فاروق ستار
- 98 فیصد سے زائد ڈپازٹرز کو تحفظ فراہم کردیا، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن
- یو اے ای 10 روزمیں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریگا، قونصل جنرل
- گندم سبسڈی پر مذاکرات ناکام، گلگت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
- امریکا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

فوٹو فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ممبران شیر افضل ایڈوکیٹ اور شعیب شاہین کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
ایڈوکیٹ شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں ایڈوکیٹ شعیب شاہین افضل کے خلاف محاذ کھولا اور انہیں پارٹی کی قانونی ٹیم کا واحد غدار قرار دے دیا۔
شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے غداروں کے بارے میں پہلے والی ٹویٹ کی تھی تاہم کور کمیٹی کے سینئرز کے مشورے کے بعد میں نے وہ حذف کردی تھی۔ اب آج جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور انہیں اپنے اس ٹویٹ کے بارے میں آگاہ کروں گا ، میرے الفاظ پر نشان لگائیں یہ ٹویٹ بہت سے مجرموں اور ایجنٹوں کو تنگ کرے گا۔
دوسری جانب شیر افضل مروت کے الزامات کر جواب شعیب شاہین نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں سوشل میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا جو شخص پارٹی میں تفرقہ پیدا کرے وہ پی ٹی آئی سے نہیں ہوسکتا، میں نے سپریم کورٹ میں شیر افضل مروت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا تھا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ پارٹی نے پانچ ترجمان نامزد کیے ہیں ان میں سے ایک میں ہوں، میرا مؤقف ہی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے جبکہ شیر افضل کے الزامات انکی ذاتی رائے ہے پارٹی کا موقف نہیں ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف شیرافضل مروت ایڈووکیٹ کی ٹویٹ کے مندرجات سے ہرگز اتفاق نہیں کرتی، تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نامساعد اور مشکل ترین حالات میں نہایت محنت، لگن اور جانفشانی سے چیئرمین عمران خان، قائدین اور کارکنان کے مقدمات لڑ رہی ہے۔ شعیب شاہین ایڈووکیٹ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے نہایت قابلِ احترام ممبر ہے۔
تحریک انصاف شعیب شاہین سمیت اپنی قانونی ٹیم کے ہر رکن کی خدمات کو نہایت قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔