- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
- نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
- عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
ورلڈکپ؛ کئی کرکٹرز کے کیریئرز کا فیصلہ کن موڑ ہوگا، سابق وکٹ کیپر

(فوٹو: ایکسپریس ویب)
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے ورلڈکپ میں ٹیم سے بلند توقعات وابستہ کرلیں.
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان معین خان نے کہا کہ ایشیاکپ میں بدقسمتی سے قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی،البتہ ورلڈکپ میں بہتر کھیل کی امیدیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے اچھا اسکواڈ منتخب ہوا، یہی ٹیم حال ہی میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون تھی، کھلاڑی بھارتی کنڈیشنز میں عمدہ پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کپتانی میں جو غلطیاں ہوئیں انھیں دہرانے سے گریز کرنا ہوگا، بابر نے جہاں ضرورت تھی وہاں حریف پر دباؤ نہیں ڈالا، فیلڈنگ منتشر نظر آئی، جبکہ سری لنکا کیخلاف میچ میں محمد رضوان اور شاہین آفریدی سمیت سینئرز کپتان کو مشورے نہیں دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
سابق کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ کئی کرکٹرز کے کیریئرز کا فیصلہ کن موڑ ہوگا کیونکہ ہر میگا ایونٹ کے بعد ٹیم کی تعمیر نو کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، بھارت میں سخت دباؤ میں پرفارم کرنے والے ہیرو کا درجہ پاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین کیلئے خرانوں کے منہ کھل گئے
انہوں نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل کھیلنے کی توقع کررہا ہوں‘‘۔
نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پی سی بی میڈیکل پینل اور فزیو کا رویہ تباہ کن رہا، پیسر 3 یا 4 ماہ سے تکلیف کی شکایت کررہے تھے مگر ان کو مسلسل کھلایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔