پشاور؛ گرمی سے پریشان نشئی اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 28 ستمبر 2023
پولیس نے وائرل ویڈیو دیکھ کر نشئی کو باہر نکالا (فوٹو: اسکرین گریب)

پولیس نے وائرل ویڈیو دیکھ کر نشئی کو باہر نکالا (فوٹو: اسکرین گریب)

 پشاور: گرمی سے پریشان نشئی بینک اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے دلہ زاک روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں نشے کے عادی شخص کے سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں گرمی سے پریشان نشئی اے سی کی ٹھنڈک لینے کے لیے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوا اور دروازہ لاک کرکے سو گیا۔

بعد ازاں پولیس نے وائرل ویڈیو دیکھ کر اے ٹی ایم کا دروازہ کھول کر نشئی کو باہر نکالا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔