کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 28 ستمبر 2023
قبضے سے 3 پستول ، گولیاں اور چھینے ہوئے 37 موبائل فونز برآمد

قبضے سے 3 پستول ، گولیاں اور چھینے ہوئے 37 موبائل فونز برآمد

  کراچی: انویسٹی گیشن پولیس نے شاہ فیصل کالونی میں کمپنی ملازمین سے بھری ہوئی بس لوٹنے کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 پستول ، گولیاں اور چھینے گئے 37 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہباز عرف گھبرو ، دلشاد اور نوید کو ٹیکنیکل شواہد کی مدد سے گرفتار کیا ہے جبکہ ملزم شہباز پولیس یونیفارم پہن کر بھی وارداتیں کرتا تھا۔

ملزمان کا گروہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف تھانوں کی حدود میں لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملزمان اس سے قبل ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔