- الیکشن سے پہلے لاپتہ ساتھیوں کی واپسی ہوجائے گی، فاروق ستار
- 98 فیصد سے زائد ڈپازٹرز کو تحفظ فراہم کردیا، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن
- یو اے ای 10 روزمیں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریگا، قونصل جنرل
- گندم سبسڈی پر مذاکرات ناکام، گلگت میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
- امریکا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی
- آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت دے دی
- میسی کی شرٹ کے لیے ریکارڈ بولی
- افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کیخلاف موثر کارروائیوں کی یقین دہانی کرا دی، دفتر خارجہ
- بلوچستان میں موسم کی شدت بڑھ گئی، کوئٹہ کا درجہ 1، قلات کا منفی 2 ریکارڈ
- نومبر میں مہنگائی نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا، 29.2 فیصد رہی
- آمدن سے زائد اثاثہ کیس؛ احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- کنسلٹنٹ ممبران کے پاس فیصلہ کرنے کا کوئی آزادانہ اختیار نہیں ہے، کرکٹ بورڈ
- سندھ ہائیکورٹ کا داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے 12 طلبہ کے داخلے بحال کرنے کا حکم
- قومی ٹی20 کپ؛ احمد شہزاد نے لگاتار چوتھی ففٹی بنا دی
- حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا
- کراچی سے جدہ منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام
- دنیا کے سب سے لمبے بالوں والی بھارتی خاتون
- نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا
- گلگت کی سوغات: مزیدار اور خوش ذائقہ کیلاؤ
- طرز زندگی میں تبدیلی کینسر کے خطرات میں کمی لا سکتی ہے
طوبیٰ انور کو دبئی کا 'گولڈن ویزا' مل گیا

طوبیٰ انور کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا: فوٹو انسٹاگرام
کراچی: معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور کو دبئی کا ‘گولڈن ویزا’ مل گیا۔
اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی پہلی تصویر میں طوبیٰ انور کو دبئی حکام کی جانب سے اپنا ‘گولڈن ویزا’ وصول کرتے ہوئے دِکھایا گیا جبکہ اگلی تصویر میں وہ دبئی کے جھنڈے کے ساتھ کھڑی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ‘الحمداللہ! میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بےحد شُکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنے ملک کے گولڈن ویزا سے نوازا’۔
طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ ‘متحدہ عرب امارات بھی اب میرا اپنا گھر ہے’۔
یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے سال 2018 میں خاموشی سے مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی، شادی کے بعد طوبیٰ نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھ لیا تھا لیکن سال 2022 میں اُنہوں نے مرحوم عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی۔
مرحوم عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد طوبیٰ انور کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔