خضدار: گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 3 خواتین زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 مئ 2014
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ فوٹو: فائل

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ فوٹو: فائل

خضدار: خیر آدہ میں نا معلوم افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل جب کہ 3 خواتین کو زخمی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار کے علاقے خیر آدہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔