کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری اور اسلحے کی ترسیل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 28 ستمبر 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری اور اسلحے کی ترسیل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ملزم نور ال شاہانی عرف نورو، علی گوہر چاچڑ اور اکبر علی چاچڑ خیر پور اور گھوٹکی کے کچے کے علاقوں سے ڈکیت گروہ اورجرائم پیشہ افراد کی سہولتکاری اور غیر قانونی اسلحہ ترسیل میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے2 عدد پستول، 2 عدد ایس ایم جی، ایک عدد MI6A1 گن، 13 عدد میگزین،766 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، خنجر، کار، سوزوکی جیپ،9 عدد موبائل فونز، پولیس یونیفارم اور 561400 روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔

گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔