اسپین؛ 14 سالہ طالبعلم کا اساتذہ اور ہم جماعتوں پر چاقو سے حملہ

ویب ڈیسک  جمعرات 28 ستمبر 2023
اسپین اسکول میں چاقو بردار حملہ طالبعلم کے حملے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا زخمی، فوٹو: فائل

اسپین اسکول میں چاقو بردار حملہ طالبعلم کے حملے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا زخمی، فوٹو: فائل

میڈرڈ: اسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اسپین کے جیریز ڈی لا فرونٹیرا اسکول میں کلاس شروع ہونے سے قبل پیش آیا۔ حملہ آور طالب علم غصے کا تیز ہے اور جھگڑالو کے طور پر مشہور ہے۔

اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنھوں نے حملہ آور طالب علم کو تیسری منزل سے گرفتار کرلیا۔ طالب علم کے پاس خون میں رنگے دو تیز دھار چاقو تھے جنھیں قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹیچر کی آنکھ میں چھرا لگنے سے ان کی حالت تشویشناک ہے جب کہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس تاحال واقعے کی وجوہات کا تعین نہیں کرسکی اور نہ ہی اب تک طالب علم کی شناخت ظاہر کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔