- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
حکومت کی پی ایس ایل کی اسپانسرڈ جوا کھیلنے والی کمپنیوں پر پابندی

وزارت اطلاعات کا پی سی بی، پیمرا، پی ٹی وی، پی بی سی، پی ٹی اے اور ایس ای سی پی کے اعلیٰ افسران کو خط ارسال (فوٹو: ایکسپریس ویب)
اسلام آباد: نگران حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کچھ ٹیموں کو مبینہ طور پر اسپانسر کرنے اور میڈیا ہاؤسز کو اشتہار دینے والی متعدد جوئے، سٹے بازی اور کیسینو کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے گریز کریں اور ایسی ’’ سروگیٹ کمپنیوں ‘‘ کے ساتھ اپنے موجودہ معاہدوں کو فوری طور پر ختم کریں، (اس طرح کے رجحان کو سروگیسی کا لیبل لگایا جاتا ہے اور ایسی فرموں کو مادر انٹرپرائزز کے سروگیٹس کہا جاتا ہے)۔
پی سی بی، پیمرا، پی ٹی وی، پی بی سی، پی ٹی اے اور ایس ای سی پی کے اعلیٰ افسران کو لکھے گئے خط کے ذریعے وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ وزارت کے علم میں آیا ہے کہ کچھ سٹہ باز تنظیمیں پاکستانی مارکیٹ میں قدرے ترمیم شدہ عنوانات کیساتھ داخل ہوئی ہیں، کچھ سروگیٹس متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس اور کھیلوں کے اداروں کے ساتھ اسپانسرشپ اور اشتہاری معاہدوں میں مصروف تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ورلڈکپ کے دوران جوئے کی تشہیر پر پابندی عائد کردی
خط میں کمپنیوں کو درج کرنے کے بعد وزارت نے کہا ’’یہ اصل میں جوا، بیٹنگ اور کیسینو کمپنیاں ہیں‘‘اس طرح کی کارروائیاں زیادہ تر کچھ دشمن ممالک کی طرف سے چلائی جاتی ہیں جن کا مقصد پاکستان کے اخلاقی تانے بانے کو تباہ کرنا، پاکستانی ٹیم میں بدعنوانی کو متعارف کرانا اور بغیر ٹیکس کی رقم کو ڈالروں میں ملک سے باہر منتقل کر کے پاکستان کو مزید معاشی بحران میں ڈالنا ہے۔
ایسی بیٹنگ سروگیٹ کمپنیوں کے بہت سے اشتہارات پاکستان میں ڈیجیٹل، الیکٹرانک، سوشل اور پرنٹ میڈیا پر چلائے جا رہے ہیں، ایسی تمام سروگیٹ بیٹنگ کمپنیوں کو پاکستان میں کام کرنے سے روکنا بہت ضروری ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستان سپر لیگ، پی ایس ایل فرنچائزز، کلب کرکٹ، پرائیویٹ لیگز، ٹیلی ویڑن چینلز، ریڈیو براڈکاسٹرز، انٹرنیٹ پلیٹ فارمز، اخبارات، میگزینز اور دیگر میڈیا یا اشتہاری پلیٹ فارمز کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کوئی معاہدہ نہ کریں۔ ایسی سروگیٹ کمپنیوں کے ساتھ کاروباری تعلقات اور کسی بھی قسم کے اشتہار کے ذریعے ان کی تشہیر نہ کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جوئے کی آمدنی سے حصہ نہیں چاہیے، اسٹار پاکستانی کرکٹرز کا فیصلہ
مزید برآں وزارت اطلاعات نے کہا ’’ اس طرح کی سروگیٹ کمپنیوں کے ساتھ تمام موجودہ معاہدوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے‘‘۔
حکومت کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم میں ملوث افراد اور گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جو قومی معیشت کو کافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔