ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 5 سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ

این این آئی  جمعـء 29 ستمبر 2023
تیل عالمی منڈی میں 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا، ذرائع—فوٹو: فائل

تیل عالمی منڈی میں 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا، ذرائع—فوٹو: فائل

اسلام آباد: ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ہائی اسپڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مدت کے لیے تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا گیاہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوگی، جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

ذرائع نے بتایا کہ تیل عالمی منڈی میں 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 10.5 روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔