او جی ڈی سی ایل کا منافع 224 ارب روپے

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 29 ستمبر 2023
او جی ڈی سی ایل نے 2023 میں 159 ارب ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے۔ فوٹو : فائل

او جی ڈی سی ایل نے 2023 میں 159 ارب ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے۔ فوٹو : فائل

لاہور: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے تاریخی 224 ارب روپے خالص منافع کمایا۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے 2022-23 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے تاریخی 224 ارب روپے خالص منافع کمایا۔

یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کو تیل و گیس کی پیدا وارمیں ایک اور کامیابی مل گئی

سخت معاشی صورتحال میں کمپنی کا منافع کمانا بڑی بات ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2023 میں 8.55 روپے کیش ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے 2023 میں 159 ارب ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے اور او جی ڈی سی ایل 149 فیصد تاریخی بلند ترین ریزرو ریپلیسمنٹ ریشو حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔