- بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا
- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
وارم اَپ میچ؛ قومی ٹیم کے بالرز 345 کا دفاع بھی نہ کرسکے

(فوٹو: فائل)
ورلڈکپ 2023ء کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر امام الحق 10 گیندوں پر محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 114 رنز پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔ کپتان بابراعظم 80 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ کھیلے گا
بعد ازاں وکٹ کیپر محمد رضوان اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 78 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ سعود شکیل 75 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دوسرے اینڈ پر محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 94 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔
بعد ازاں شاداب خان 16 رنز کی اننگز کھیل کر 338 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔
محمد رضوان 103 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ بابر اعظم 80 اور سعود شکیل نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 2 جبکہ میٹ ہینری، جیمز نیشم اور لوکی فرگوسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
پاکستان کے 346 رنز ہدف کے تعاقب میں کیویز کو اچھا آغاز نہ مل سکا اور حسن علی نے دوسرے اوور میں ڈیون کانوے کو 4 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 346 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 44 ویں اوور میں حاصل کرلیا، کیوی اوپنر رویندرا نے 97 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیرل مچل 59 اور کین ولیم سن 54 رنز بنا کر ریٹائر ہوئے۔ کپتان ٹام لیتھم نے 18 رنز بنائے گلین فلپس نے 3 اور ڈیون کانوے صفر پر آوٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن؛ ’6 فٹ 9 انچ‘ کا بولر توجہ کا مرکز بن گیا
مارک چیپ مین نے 65 اورجیمی نیشم 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو جبکہ وسیم جونیئر ، حسن علی، سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں کے درمیان میچ 18 ویں اوور میں بارش کے بعد روک دیا گیا تھا تاہم 45 منٹ کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد وسیم، جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔