ہالینڈ میں طالب علم کی اپارٹمنٹ اور اسپتال میں فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 29 ستمبر 2023
ہالینڈ میں طال علم کی فائرنگ سے مرد لیکچرار، ایک خاتون اور ان کی بیٹی ہلاک، فوٹو: فائل

ہالینڈ میں طال علم کی فائرنگ سے مرد لیکچرار، ایک خاتون اور ان کی بیٹی ہلاک، فوٹو: فائل

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں مسلح طالب علم نے دو الگ الگ واقعات میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ میں 32 سالہ شخص نے ایک اپارٹمنٹ پر فائرنگ کرکے 39 سالہ خاتون اور ان کی 14 سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔

بعد ازاں وہ ایک اسپتال پہنچا اور 43 سالہ مرد لیکچرار کو بھی گولیاں مار دیں۔ اسپتال میں فائرنگ کے وقت کئی نوجوان انٹرویو دینے آئے ہوئے تھے۔ لیکچرار نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

ایراسمس میڈیکل سینٹر میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے مسلح شخص کو اوپری منزل سے اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ وہ ایراسمس یونی یورسٹی کا طالب علم تھا اور جس اپارٹمنٹ میں فائرنگ کی اسی کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔

تفتیش جاری ہے لیکن ابھی قتل کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتولین کے درمیان کوئی تعلق، رشتہ یا معاملہ سامنے آسکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔