جاپان؛ سفاری پارک میں شیر کے حملے میں ملازم ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 29 ستمبر 2023
جاپان میں شیر نے کھانا کھلانے والے ملازم کو ہی کھالیا، فوٹو؛ فائل

جاپان میں شیر نے کھانا کھلانے والے ملازم کو ہی کھالیا، فوٹو؛ فائل

ٹوکیو: جاپان کے ایک سفاری پارک میں شیر نے کھانا کھلانے کے لیے پنجرے میں داخل ہونے والے ملازم کو حملہ کرکے ہلاک کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر فوکوشیما کے سفاری پارک میں شیر کے پنجرے سے 53 سالہ ملازم کی لاش ملی۔ جسے شیر نے مبینہ طور پر چبایا ہوا تھا۔

شیر کے پنجرے میں ہلاک ہونے والا ملازم اس چڑیا گھر میں 25 سال سے کام کر رہا تھا۔ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور گردن سے خون بہہ رہا تھا۔

پولیس نے ملازم کی ہلاکت کی تحقیقات کی جس کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ملازم پنجرے میں داخل ہوتا ہے۔ شیر نے حملہ کردیا اور دبوچ لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔