- دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث ٹی ٹی پی سوات کا امیر گرفتار
- برطانیہ میں یورپ کی بڑی مساجد میں سے ایک کو بم کی اطلاع پر خالی کروالیا گیا
- گمبھیر کیخلاف ویڈیو اَپ لوڈ کرنا سری سانتھ کو مہنگا پڑگیا
- سونا مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا، عالمی سطح پر قیمت مستحکم
- بجلی کے ایک اور پیداواری لائسنس کیلیے نیپرا میں درخواست دائر
- آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا
- شیخ رشید جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں نامزد، فہرست عدالت میں جمع
- پی ٹی آئی کو کنونشن کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کو نوٹس، جواب طلب
- انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر تحریک انصاف کو نوٹس
- بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں پھنسنے والے وارنر کو فیئر ویل دینے پر مچل جانسن چراغ پَا
- چار روزہ میچ؛ پرائم منسٹر الیون کے بیٹرز نے پاکستانی بالنگ کو گھٹنے پر لاکھڑا کیا
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: عمران خان کے شریک ملزمان کے اشتہار جاری
- غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے انخلا کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- آمدن سے زائد اثاثہ جات؛وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ مقدمے سے بری
- غیرقانونی تعمیرات؛ ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
- کراچی میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ
- بینک سے نکلنے والے بزرگ شہری سے ڈاکو 4 ہزار امریکی ڈالر لوٹ کر فرار
- ’’نامور کھلاڑیوں کیساتھ جگہ چاہیے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہوگی‘‘
- مغوی فلسطینی شہریوں کیساتھ اسرائیلی فوج کا دردناک سلوک، ویڈیو وائرل
- سپلائرز کیلیے آؤٹ لیٹس کے پوائنٹ آف سیل کی رجسٹریشن، انٹیگریشن لازمی قرار
ورلڈکپ؛ کیوی بیٹرز نے پاکستانی اسپنرز کی درگت بناڈالی

اسپنرز نے 25 اوورز میں 183 رنز لٹا دیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)
نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچ میں پاکستانی اسپنرز کی درگت بناڈالی۔
حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 100 اوورز کے مقابلے میں تقریباً 700 کے قریب رنز کے انبار لگے جبکہ 11 وکٹیں دونوں ٹیموں کے بالرز کے ہاتھ لگیں۔
ابتدا میں پاکستانی بیٹرز مشکلات کا شکار نظر آئے تاہم کپتان بابراعظم اور رضوان نے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی، بعدازاں سعود شکیل اور آغا سلمان نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔
مزید پڑھیں: وارم اَپ میچ؛ قومی ٹیم کے بالرز 345 کا دفاع بھی نہ کرسکے
345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی بالرز ایک بار پھر حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں ناکام رہے جبکہ اسپن ڈیپارٹمنٹ بری طرح فلاپ نظر آیا، محمد نواز نے 7 اوورز میں 55، اسامہ میر نے 10 اوورز میں 68 جبکہ آغا سلمان نے 8 اوورز میں 60 رنز لٹائے۔
مجموعی طور پر اسپنرز نے 25 اوورز میں 183 رنز دیکر محض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ ٹاپ فور چھوٹا ہدف ہے، فاتح ہوکر واپس آنا چاہتے ہیں، بابراعظم
دوسری جانب فاسٹ بولنگ کے شعبے میں بھی حارث رؤف اور محمد وسیم جونئیر کی خوب پٹھائی ہوئی جبکہ حسن علی نے ابتداء میں وکٹ لی تاہم کوئی بالر انکا ساتھ دینے میں ناکام رہا۔
اس میچ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام کروایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔