وارم اَپ میچ؛ سعود شکیل کے بلے پر اسپانسر نہ دیکھ کر مداح حیران

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 ستمبر 2023
گزشتہ روز کیویز کیخلاف بائیں ہاتھ کے بیٹر نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی (فوٹو: فائل)

گزشتہ روز کیویز کیخلاف بائیں ہاتھ کے بیٹر نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی (فوٹو: فائل)

نیوزی لینڈ کے خلاف ورام اَپ میچ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے پاس اسپانسر بیٹ نہ ہونے پر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 141.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے 53 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے تاہم انکے پاس اسپانسر بیٹ نہیں تھا جس پر مداح حیران رہ گئے۔

ٹوئٹر صارفین نے لکھا کہ میں سعود شکیل کے بلے پر کوئی اسپانسر نہ دیکھ کر افسردہ ہیں، یہ ہمارے لیے شرم کا مقام ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ کیوی بیٹرز نے پاکستانی اسپنرز کی درگت بناڈالی

خیال رہے کہ سعود شکیل نے حال ہی میں سری لنکا کے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈبل ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی، جس پر انکی اننگز کئی سابق کرکٹرز نے بھی سراہا تھا۔

https://twitter.com/Farhanbaloch09/status/1707738500890579271

https://twitter.com/Pulao_Khilado/status/1707744106183606316

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔