شاہ رخ خان کے بعد چھوٹے خان بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار

ویب ڈیسک  جمعرات 15 مئ 2014
آریان خان بالی ووڈ میں فلم عاشقی کے تیسرے سیکیوئل میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ انٹری دیں گے، بھارتی میڈیا    فوٹو؛فائل

آریان خان بالی ووڈ میں فلم عاشقی کے تیسرے سیکیوئل میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ انٹری دیں گے، بھارتی میڈیا فوٹو؛فائل

ویب ڈیسک: بھارتی فلم نگری پر گزشتہ دو دہائیوں سے راج کرنے والے سپر اسٹار کنگ خان کے بیٹے آریان خان بھی بڑے پردے پر اپنی اداکاری کے ذریعے دھوم مچانے کےلئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان مہیش بھٹ کی فلم ”عاشقی“ کے تیسرے سیکیوئل سے بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہے ہیں جب کہ اس فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ادا کریں گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ ان کا بیٹا بالی ووڈ میں ایک رومانوی ہیرو کے طور پر اپنا مقام بنائیں جس کے لئے فلم عاشقی کا تیسرا سیکیوئل بالکل درست انتخاب ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا 17 سالہ بیٹا آریان خان اس وقت لندن میں تعلیم حاصل کررہا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ  بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا پاتے ہیں یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔