بنگلادیش؛ شوبز ستاروں کے درمیان کرکٹ میچ میں جھگڑا، 6 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 ستمبر 2023
زخمی کھلاڑیوں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

زخمی کھلاڑیوں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بنگلادیش میں شوبز ستاروں کے درمیان ہونے والی سلیبرٹی کرکٹ لیگ میچ میں 6 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ میرپور کے شاہد سہروردی انڈور اسٹیڈیم میں گروپ مرحلے کے میچ کے دوران پیش آیا، ٹیم کے زخمی کھلاڑیوں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پروڈیوسر مصطفی کمال راج اور دیپانکر دیپن کی ٹیموں کے دوران کشیدگی بڑھ گئی تھی تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد میچ کے اختتام پر ساڑھے 11 بجے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں جھگڑا ہوگیا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

https://twitter.com/saifahmed75/status/1708032236468203711

اس دوران اداکارہ راج رپا نے الزام لگایا کہ پروڈیوسر مصطفی کمال راج اور اداکار شریف فل راج نے وہاں ہاتھ اٹھائے، انہوں نے میچ میں ہونے والے تشدد کے واقعے کی تحقیقات اور ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا۔

دیپانکر دیپن کی ٹیم کے کھلاڑی نائک جوئے چودھری نے بتایا کہ پروڈیوسر راج نے اداکار منوج پرمان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جبکہ انہوں نے منتظمین پر میچ فکسنگ کا الزام بھی لگایا دیا۔

https://twitter.com/_FaridKhan/status/1708065682678510079

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔