- امریکا فوجی طیارہ جاپان میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار، نواز شریف مقدمے سے بری
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
- کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود
- ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں؛ حماس
- لاپتہ بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم پر مقدمہ ہوگا اور گھر جانا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 61ہزار500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور
کراچی میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے عالم دین شہید

مقتول کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)
کراچی: شہر قائد کے علاقے سمن آباد میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مفتی قیصر فاروق کو شہید کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رُک نہ سکا، سمن آباد تھانے کی حدود میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مفتی قیصر کو شہید کردیا۔
ساتھی علماء کے مطابق مفتی قیصر فاروق اپنے رشتے کے سلسلے میں کراچی سے ڈیرہ غازی خان جارہے تھے، مفتی قیصر فاروق سال 2016ء میں جامعہ دارالعلوم کراچی سے فارغ التحصیل ہوئے تھے، درس نظامی مکمل ہونے کے بعد مقتول نے تخصص بھی جامعہ دارالعلوم کراچی سے کیا۔
ساتھی علما کے مطابق مقتول آج کل جامعہ مسجد ابوبکر صدیق پورٹ قاسم میں بطور نائب پیش امام ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔
اسی ضمن میں پولیس نے کہا ہے کہ مقتول مفتی قیصر فاروق کی جیب سے ڈیرہ غازی خان جانے کے لیے خریدا گیا ٹکٹ بھی ملا، قاتلوں کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، مقتول کی موٹر سائیکل اور موبائل فون موجود ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی گلستان جوہر میں فائرنگ سے عالم دین جان کی بازی ہار گئے تھے۔
دریں اثنا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق شارع پاکستان کی جانب سے آنے والے موٹرسائیکل سوار دو دہشت گردوں نے فائرنگ کی، دونوں دہشت گرد بائیک پر آئے جب کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد فٹ پاتھ پر پیدل آرہے تھے، فائرنگ کا نشانہ بننے والا ایک شخص زمین پر گرگیا جس کے بعد دہشت گرد ناگن چورنگی کی جانب فرار ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔