- جھنگ میں گھر سے ماں بیٹی کی گلا کٹی لاشیں برآمد، باپ بھی مردہ حالت میں ملا
- اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پھر مسترد کردیا
- امام الحق اور فہیم اشرف کی مہندی کی تقاریب، اہلخانہ اور دوستوں کی شرکت
- پاکستان ایئرفورس کی پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 8 برس بیت گئے
- کوئٹہ میں 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار ملوث نکلا
- غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا آغاز صبح 7 بجے سے ہوگا، قطر
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی
- ہالینڈ کے عام انتخابات میں اسلام دشمن سیاستدان گیرٹ ولڈرز کامیاب
- عام انتخابات میں پاک فوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی، الیکشن کمیشن
- اسلام آباد میں پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑی گئی
- ورلڈکپ شکست؛ مودی کو پنوتی کہنے پرراہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
- ذاتی مقاصد کے لیے مایوسی پیدا کرنے والوں کو عوامی حمایت سے شکست دی جائے گی، پاک فوج
- تحریک انصاف ہمیں 6 وزارتیں دینا چاہتی تھی مگر میں نے انکار کیا، آصف زرداری
- آئی ایم ایف پروگرام پرمکمل عمل درآمد کیا جائے گا، نگراں وزیرخزانہ
- طویل رسی پر چلتے ہوئے جگلنگ کا انوکھا مظاہرہ
- بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنا والدین اور بچوں دونوں کیلئے فائدہ مند
- نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا
- برطانیہ 110 برس میں قدرتی آفات کے ہاتھوں دیوالیہ ہوجائے گا، تحقیق
- کراچی؛ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث برطرف پولیس اہلکارسمیت 2 ملزمان گرفتار
- مودی کیلیے نئی پریشانی؛ امریکا نے سکھ رہنما قتل سازش کی تحقیقات شروع کردیں
بھارت میں جرمن سفیر نے اخباری اشتہار میں مضحکہ خیز غلطی کی نشاندہی کردی
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/09/2544785-untitled-1696094646-897-640x480.png)
[فائل-فوٹو]
نئی دہلی: بھارت میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے ایک مقامی اخبار میں مضحکہ خیز غلطی کے حامل اشتہار کی نشاندہی کی اور اسے X پر بھی شیئر کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایک اخبار میں بورڈنگ اسکولوں کے اشتہار کو دکھایا گیا تھا تاہم اشتہار میں اس میں برلن میں جرمن صدر کی شاندار رہائش گاہ کو اسکول کی عمارت کے طور پر دکھایا گیا۔
X پر جرمن سفیر نے اس اشتہار کی تصویر شیئر کی جس میں بھارت کے معروف بورڈنگ اسکولوں کے ایک بڑے اجتماع کی بات کی گئی لیکن اس میں جرمنی کے بیلیو محل کی تصویر دکھائی گئی جو بھارت کے راشٹرپتی بھون کے برابر ہے۔ کیپشن میں سفیر نے تضاد کی نشاندہی کی اور انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی واضح کیا کہ صدارتی محل میں کسی بچے کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
https://twitter.com/AmbAckermann/status/1708006885272727958?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1708006885272727958%7Ctwgr%5Ec3cb7d8fc5145166a50422c2081983de3c75e86c%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Foffbeat%2Fthis-is-no-german-envoy-to-india-flags-hilarious-error-in-newspaper-advertisement-4437838
انہوں نے لکھا کہ محترم بھارتی والدین! مجھے یہ آج کے اخبار میں دِکھا ہے لیکن یہ عمارت کوئی بورڈنگ اسکول نہیں ہے! یہ برلن میں جرمن صدر کی رہائشگاہ ہے۔ جرمنی میں بھی اچھے بورڈنگ اسکول ہیں لیکن یہاں کسی بچے کو داخل نہیں کیا جائے گا۔
جرمن سفیر کی جانب سے شیئر کردہ اس پوسٹ کو 58,000 سے زائد کمنٹس اور تقریباً 1,500 لائکس مل چکے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے مختلف ردعمل کے ساتھ تبصرے کیے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی غلطی صرف بھارت میں ہی ممکن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔