- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
- ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا
- بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف
- کراچی میں لاپتہ ہونے والے 16 سالہ ٹک ٹاکر کی ’تشدد زدہ‘ لاش برآمد
- امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش
- میٹا کا فیس بک صارفین کے تحفظ کیلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
- وزن میں کمی اور ذیابیطس کی ادویات آنتوں کے کینسر کیخلاف بھی معاون
- نواز شریف کو چوتھی بار آکر بھی اپنے لانے والوں سے ہی لڑنا ہے، بلاول
- نواز شریف کی سیاست کو ختم کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، مریم نواز
- ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ
- عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج
- العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل میرٹ پر سننے کے فیصلے سے ن لیگ پریشان
امریکی کانگریس؛ پاکستانی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام

کانگریس ممبران شیلا جیکسن،باربرا لی نے امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
واشنگٹن: امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام ہوگئی۔
شیلا جیکشن لی اور باربرالی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے،ریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز نے پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تاہم ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے 298اراکین نے اقدام کے خلاف جبکہ 132اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا، کانگریس ممبران شیلا جیکسن اور باربرا لی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے۔
باربرا لی نے کہا کہ خطے میں استحکام، انتہا پسندی سے نمٹنے اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی امداد ضروری ہے،ان کا کہنا تھا مالی سال 2024میں پاکستان کیلئے 135ملین ڈالر مختص کئے گئے تھے جو معاشی معاونت، انسداد منشیات، فوجی تعلیم و تربیت، انسداد دہشت گردی اور صحت کے پروگرام پر خرچ کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان کو سیلاب کے بعد کم امداد ملنے کا اعتراف
شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں بہت سے پاکستانی فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، ہمارا تعاون ہماری مشترکہ جمہوری اقدارمیں جڑا ہے، دوطرفہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کئی دہائیوں سے پاک امریکا کثیرالجہتی اور متنوع تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک نے دفاع، انسداد دہشتگردی، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت میں تعاون کو فروغ دیا، توانائی، آب و ہوا، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون نے فروغ پایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔