ورلڈکپ؛ میسکوٹس کو باقاعدہ نام بھی مل گئے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 1 اکتوبر 2023
میسکوٹس کی اس جوڑی کو دنیائے کرکٹ کے اتحاد کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔ فوٹو: آئی سی سی

میسکوٹس کی اس جوڑی کو دنیائے کرکٹ کے اتحاد کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔ فوٹو: آئی سی سی

دبئی: کرکٹ ورلڈکپ کے میسکوٹس کو باقاعدہ نام بھی مل گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے 2 میسکوٹس کو متفقہ طور پر ’بلیز‘ اور ’ٹونک‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ دونوں میگا ایونٹ کے درمیان کرکٹ شائقین کی توجہ کھینچیں اور انھیں تفریح فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کی رونقیں شروع، آئی سی سی نے 2 میسکوٹ متعارف کروا دیئے

میسکوٹس کی اس جوڑی کو دنیائے کرکٹ کے اتحاد کی علامت قرار دیا جارہا ہے، انھیں اگست میں متعارف کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔