- جھنگ میں درندہ صفت ملزمان کی معذورخاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو پیپلزپارٹی میں شامل
- ن لیگ میں اختلافات شدید، دانیال عزیز کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا امکان
- کراچی، دم کیلیے آنے والی بزرگ خاتون کو قتل کر کے لاش چھپانے والا حافظ قرآن گرفتار
- اردو یونیورسٹی؛ وائس چانسلر کے عہدے کے لیے’ پروفیسر‘ کی شرط ختم
- ڈنمارک میں قرآن پاک کی توہین پرقید اور جرمانہ ہوگا، قانون منظور
- پی سی بی نے تمام فرنچائزز کی ریٹینشنز کا اعلان کردیا
- غزہ میں حماس سے لڑائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک؛1 کا تعلق بھارت سے نکلا
- پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل
- بی بی سی نیوز اینکر نے لائیو پروگرام میں نازیبا اشارے کرنے پر معافی مانگ لی
- پشین سے لاپتا بلوچ رہنما دولت خان درانی کی لاش برآمد، کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا
- اردن کی شہزادی 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
- پشاور ہائی کورٹ کا اسد قیصر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
- کراچی کی بڑی کاروباری فیملی سے 2 ارب روپے بھتہ طلب
- زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی
- ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کا معاملہ، صدارتی ریفرنس سماعت کیلیے مقرر
- یونیسکو نے افطار کو ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا
- کراچی میں گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
- پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی صبغت اللہ اور وزیرزادہ گرفتار
- پی ایس ایل 9 کیلیے شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے
کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن

پولیس نے افغانیوں کی ٹیم کا سامان بھی ضبط کر لیا اور فیروز آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی
کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ شہری ماحول کو خراب کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔
یہ بات انہوں نے آج بروز اتوار وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر ضلع شرقی کراچی میں افغانیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
افغانی ضلع شرقی کے جمشید زون کی یو سی 8 (پی ای سی ایچ ایس) کے کشمیر روڈ، علامہ اقبال روڈ، خالد بن ولید روڈ، سر سید روڈ، طارق روڈ اور نور گرائونڈ میں شہر کے مختلف علاقوں سے کچرا اٹھا کر اس میں سے اپنی من پسند اشیاء نکال کر باقی کچرا نالوں میں پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے نالے بند ہوجاتے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی کچرا پھینکنے والی جگہ سے صفورا ورکشاپ تک الگ الگ مواد کی نقل و حمل کے لیئے افغانیوں نے ٹیم بنائی تھی۔ کچرا چننے والے افغانی نہ صرف پورے علاقے میں گندگی پھیلاتے ہیں بلکہ نالے بھی چوک کر دیتے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غیرقانونی طور پر کچرا اٹھا کر شہر میں آلودگی پھلانے والے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ شہری ماحول کو خراب کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پولیس نے افغانیوں کی ٹیم کا سامان بھی ضبط کر لیا اور ان کا غیر قانونی کچرے کا ڈمپنگ پوانٹ بھی بند کر دی اور افغانیوں کے خلاف فیروز آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
کچرے کی غیر قانونی نقل حمل کے خلاف آپریشن کی نگرانی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی امتیاز شاہ نے کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔