کوچز کی پرفارمنس اچھی نہ ہوئی تو انہیں نکال سکتے ہیں،نجم سیٹھی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 مئ 2014
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول عالمی معیار کے مطابق نہیں،
 نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول عالمی معیار کے مطابق نہیں، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پی سی بی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچز کی پرفارمنس اچھی نہ ہوئی تو انہیں 3 ماہ کےنوٹس پر نکال سکتے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ کے لیے وقار یونس کی تقرری شفاف انداز میں ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وقار یونس اور مشتاق احمد پہلے بھی بورڈ کے ساتھ کام کرچکے ہیں اس لیے ان پر تنقید غیر ضروری ہے جبکہ ہیڈ کوچ کے لیے وقار یونس کی تقرری شفاف انداز میں ہوئی ہے اس سے متعلق محسن خان کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوچز کی پرفارمنس اچھی نہ ہوئی تو انہیں 3ماہ کےنوٹس پر نکال سکتے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول عالمی معیار کے مطابق نہیں جس کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹنس لیول مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے اور بورڈ ان ہی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے گا جن کا فٹنس لیول بہتر ہوگا جبکہ جن کھلاڑیوں کا فٹنس لیول کم ہوگا ان پر پینلٹی لگائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔