بنگلادیش میں کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک، 140 سے زائد لاپتا

رائٹرز  جمعرات 15 مئ 2014
موسم کی خرابی کے  پیش نظر مچھیروں اورکشتی مالکان کو  ہدایت جاری کی گئی تھی وہ دریا میں نہ جائیں،حکام فوٹو: رائٹرز

موسم کی خرابی کے پیش نظر مچھیروں اورکشتی مالکان کو ہدایت جاری کی گئی تھی وہ دریا میں نہ جائیں،حکام فوٹو: رائٹرز

ڈھاکا: بنگلا دیش کے دارالحکومت  کے قریب تیز بارش اور آندھی کے باعث دریا میں  کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 140  سے زائد لاپتا ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رسول پور سے 200 افراد کشتی میں سوار ہوکر اپنی منزل مقصود کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریائے میگھنا میں ڈوب گئی، خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک 12 افراد کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر مچھیروں اور کشتی مالکان کو ہدایت جاری کی گئی تھی وہ دریا میں نہ جائیں  تاہم کشتی کے مالک نے وارننگ کو نظرانداز کیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق 50 افراد نے تیر کر اپنی جانیں بچائیں جب کہ بقیہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے بچنے کی امید انتہائی کم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔