اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

نمائندہ خصوصی  پير 2 اکتوبر 2023
ڈاکوؤں نے موضع تمیر میں پولیس پر اس وقت فائرنگ کی جب پولیس ٹیم ناکہ لگا کرچیکنگ کررہی تھی

ڈاکوؤں نے موضع تمیر میں پولیس پر اس وقت فائرنگ کی جب پولیس ٹیم ناکہ لگا کرچیکنگ کررہی تھی

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مضافاتی حدودپرمشتمل تھانہ نیلورکے موضع تمیر میں پولیس اورموٹرسائیکل پرسوارتین افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو فرارہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہناہے کہ ڈاکوؤں نے موضع تمیر میں پولیس پر اس وقت فائرنگ کی جب پولیس ٹیم ناکہ لگا کرچیکنگ کررہی تھی کہ ایک مشکوک موٹرسائیکل کورکنے کااشارہ کیا۔

موٹرسائیکل پرسوار تین ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پرفائرنگ کردی۔پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہی۔ترجمان نے کہا کہ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہواجبکہ دوملزمان فرارہوگئے ہیں۔

مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک ملزم کی شناخت کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔