- اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا
- بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے
- کراچی میں پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ، خنکی برقرار رہنے کا امکان
- نوشہرہ میں بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
- چلاس میں بس پر فائرنگ، بچوں اور شوہر کو بچانے والی خاتون علاج کیلئے کراچی منتقل
- سارا انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، مقتولہ کے والدہ عدالت میں رُو دیے
- کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق
- پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- کراچی: ماحولیاتی تحفظ کیلئے اماراتی قونصلیٹ میں ماہانہ 10 ہزار پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بند
- ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا
- بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف
- کراچی میں لاپتہ ہونے والے 16 سالہ ٹک ٹاکر کی ’تشدد زدہ‘ لاش برآمد
- امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش
- میٹا کا فیس بک صارفین کے تحفظ کیلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
- وزن میں کمی اور ذیابیطس کی ادویات آنتوں کے کینسر کیخلاف بھی معاون
- نواز شریف کو چوتھی بار آکر بھی اپنے لانے والوں سے ہی لڑنا ہے، بلاول
- نواز شریف کی سیاست کو ختم کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، مریم نواز
- ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ
- عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج
خلا میں نظامِ شمسی کے بغیر آزاد گھومنے والے سیارے دریافت
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/10/2545654-vcv-1696256598-942-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]

![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/10/2545654-vcv-1696256598-942-160x120.jpg)
سیارہ مشتری کے حجم جتنے دو “سیارے” خلا میں آزاد گھومتے دیرافت ہوئے ہیں جو کسی بھی ستارے یعنی شمسی نظام سے منسلک نہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز دریافت دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ نے کی ہے۔ دریافت کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیارے جوڑی میں حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔ ماہرین فلکیات فی الحال ان کی وضاحت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ان سیاروں کا مشہور Orion نیبولا کے نئے تفصیلی سروے میں مشاہدہ کیا جہاں ان جیسے تقریباً 40 جوڑے سیارے موجود ہیں۔
سائنسدانوں نے ان سیاروں کو مختصراً “JuMBOs” کا عرفی نام دیا ہے۔ تاہم یہ بغیر کسی شمسی نظام کے خلا میں کیسے گھوم رہے ہیں، اس کے بارے میں ناسا کے ماہرین فلکیات نے دو امکانات کا ذکر کیا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ایک امکان یہ ہے کہ یہ سیارے نیبولا کے ان خطوں سے نکلے ہیں جہاں مواد (materials) کی کثافت پوری طرح سے ستارے بنانے کے لیے ناکافی تھی جس کی بنا پر یہ اس مقام سے خارج ہوگئے۔
دوسرا امکان یہ ہے کہ وہ ستاروں کے گرد وجود میں آئے اور پھر مختلف تعاملات کے ذریعے خلا میں خارج ہوگئے۔
ناسا کے پروفیسر مارک میک کیوگرین نے کہا کہ مذکورہ بالا دونوں امکانات میں سے فی الحال اول الذکر مفروضے کو اپنایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔