لاہور میں اسٹیج اداکارہ کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

 پير 2 اکتوبر 2023
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

پنجاب کے علاقے جوہر ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ ارم چوہدری کے گھر پر نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ نے پولیس کو ون فائیو پر اپنے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

پولیس حکام کے مطابق ارم چوہدری کے گھر کے باہر لگی کھڑی اور اندرونی شیشے پر دو ، دو گولیاں جبکہ اندرونی دیوار پر ایک گولی لگی، جس کے خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق موقع سے 5 خول برآمد کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سی سی ٹی وی فوٹیجز قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ ارم چوہدری آجکل الفلاح تھیٹر میں کام کررہی ہیں۔

فوٹیج میں یہ بات سامنے آئی کہ سفید رنگ کی بغیر نمبر گاڑی پر نا معلوم افراد آئے اور گھر پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔