اسلام آباد بلیو ایریا میں پارکنگ کے تنازع پر جدید اسلحے سے فائرنگ

ویب ڈیسک  پير 2 اکتوبر 2023
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے بلیو ایریا میں فائرنگ کے معاملے پر ہونے والی تکرار کے بعد ایک شخص نے جدید اسلحے سے فائرنگ کردی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسلام آباد کے سیکٹر بلیو ایریا فائرنگ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ کوہسار میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کا آغاز پارکنگ کے باعث ہوا، بعد ازاں ایک شخص اسلحے کے ساتھ آیا اور فائرنگ کردی۔

مدعی نے ملزمان کو غلط پارک کی گئی گاڑی کو ہٹانے کا کہا جس کے باعث لڑائی شروع ہو گئی، فائرنگ کے باعث پوری مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ عمران نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق جلد ہی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔