دھوکا دہی سے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والا مسافر عین وقت پر گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 اکتوبر 2023
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

  کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والے مسافر کو عین وقت گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی کا سفر کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو جہاز سے آف لوڈ کیا۔

مہمند سے تعلق رکھنے والا ملزم ضیا اللہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کررہا تھا، تلاشی کے دوران مسافر کے پاس سے اٹلی کا جعلی رہائشی کارڈ بھی نکلا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ کارڈ ایجنٹ سے 12 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا۔ ایف آئی اے نے آف لوڈ کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے مسافر کو مزید تفتیش اور ایجنٹ کی نشادہی کے لیے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔