- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اوپن مارکیٹ میں قدرمستحکم
- امیرِ کویت 86 سالہ شیخ نواف الاحمد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
- عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے، ہیں اور تاحیات رہیں گے، بیرسٹر گوہر
- عدالتی احکامات نظرانداز، ایس بی سی اے افسران کی مبینہ سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات جاری
- کراچی میں بیٹیوں کے اغوا کے ملزم سوتیلے والد کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف
- عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا، شہباز شریف
- امریکا کا فوجی طیارہ جاپان میں گر کر تباہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار، بری کردیا گیا
- ن لیگ کا سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع
- سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
- کوئٹہ: بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
- رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا
- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
حکومت سندھ نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلیےعمل درآمد کمیٹیاں قائم کردیں

فوٹو: فائل
کراچی: حکومت سندھ نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹیاں قائم کردیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے تین کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں جس کے مطابق صوبائی تارکین وطن کی واپسی کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل کمیٹی کے کنوینر کمشنرز اور ضلعی کمیٹی کے کنوینر ڈپٹی کمشنرز ہوں گے جب کہ غیر ملکی تارکین کی واپسی عملدرآمد کمیٹی میں پولیس، کورہیڈکوارٹر، آئی بی، نادرا، ایف آئی اے، آئی ایس آئی، ایم آئی اور کمشنر افغان پناہ گزینوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
کمیٹیاں غیر رجسٹرڈ تارکین وطن افراد کا ڈیٹا جمع کریں گی اور ان کی ملک بدری اورآمد کی روک تھام کے لیےاقدامات کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔
یہ کمیٹیاں صوبائی سرحدوں اور شہری علاقوں میں غیر ملکی باشندوں کی روک تھام کے امور کی نگرانی بھی کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔