- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
- سینیٹ کے اتوار کو ہونے والے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری
- شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا، دیگر رہنماؤں کی درخواستِ پر سماعت ملتوی
- سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر ہوئے ہیں، وزیر تعلیم
- گنڈاپور کو کوئی زبردستی لے کر نہیں گیا وہ مرضی سے گیا اور سات گھنٹے بیٹھا رہا، خواجہ آصف
- جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت
- ایف آئی اے کی عمران خان سے دھمکی آمیز پوسٹ کے حوالے سے تفتیش
حسن علی کا فیلڈنگ میں ’’فٹبال اسکلز‘‘ کا استعمال، ساتھی کرکٹرز مُسکرا پڑے
حیدرآباد دکن: آسٹریلیا کیخلاف وارم اَپ میچ میں حسن علی کی فیلڈنگ نے ساتھی کرکٹرز کو مسُکرانے پر مجبور کردیا۔
منگل کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ کے دوران حسن علی نے باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کا ایسا منفرد مظاہرہ کیا جس نے نہ صرف ساتھی کرکٹرز کو مسکرانے پر مجبور کردیا بلکہ کمنٹیٹرز بھی انکی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
آسٹریلیا کی اننگز کے 25 ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز نے ڈیپ بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف شاٹ لگایا تو حسن علی بال کو باؤنڈری کے پار جانے سے روکنے کیلئے بھاگتے ہوئے آئے۔
مزید پڑھیں: فخر زمان کا کیچ تھامنے پر ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن
حسن علی بھانپ گئے تھے کہ وہ گیند کو ہاتھ سے نہیں روک سکیں گے لہذا انہوں نے اپنی فٹ بال اسکلز کو استعمال کرتے ہوئے کک لگاکر بال کو باؤنڈری کے باہر جانے سے روک دیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست
حسن علی اپنی فیلڈنگ کی بدولت دو رنز بچانے میں کامیاب رہے جس پر بابر اعظم کی غیر موجودگی میں کپتانی کرنے والے شاداب خان نے مسکرا کر انکی کوشش کو سراہا جبکہ حارث رؤف بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔
View this post on Instagram
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔