- نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو غزہ پر پوری طاقت سے دوبارہ حملوں کا حکم
- الیکشن نہ کروانے والی پارٹیز پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر تنقید کررہی ہیں، نیاز اللہ نیازی
- کراچی، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے گھر میں موجود 17 سالہ لڑکی جاں بحق
- پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا
- چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
- اٹلی کا تاریخی ’جھکا ہوا مینار‘ گرنے کا خطرہ، علاقے کو خالی کرالیا گیا
- اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چلینج کرنے کا اعلان
- کراچی سے جدہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- کراچی: چھ بحری جہازوں کی غیرقانونی بریکنگ اور 26 کروڑ کی نقد ادائیگی کا انکشاف
- غیرقانونی پارکنگ، سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی اور ٹریفک افسران کو طلب کرلیا
- اورکزئی میں 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری
- آفیشل سیکریٹ ایکٹ، عمران خان اور شاہ محمود کو 4 دسمبر کو نقول فراہم کرنے کا فیصلہ
- پی سی بی نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا
- اکبر ایس بابر ٹاؤٹ ہیں جنہیں لانچ کیا گیا، پی ٹی آئی
- اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے جسے سیاسی جماعتوں میں گفتگو کا ماحول بنانا چاہیے، بلاول
- آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نگراں وزیراطلاعات سندھ مقرر
- سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کے رویے کے لیے نقصان دہ قرار
- ڈائنوسارز کی پسندیدہ خوراک معدومیت سے کیسے بچ گئی؟
- آرمی چیف خیرپور ٹامیوالی پہنچ گئے، بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ
لاہور: قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/10/2546322-image-1696364882-459-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
لاہور: پولیس نے قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے مانی نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مانی نامی ملزم کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے اب تک پانچ بچوں کی لاشیں قبروں سے نکالی ہیں۔ ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے جبکہ اس کے خلاف دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف تھا۔ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد ہی قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور قبر سے دس سے پندرہ گز کے فاصلے پر رکھ دیتا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم مانی لاش کے ورثا کو اپنی کاروائی کی اطلاع بھی خود دیا کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔