رمضان ٹی 20 کرکٹ میں کراچی کی 16 ٹیمیں شریک ہوں گی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 16 مئ 2014
راشد لطیف اکیڈمی کے ایونٹ میں رجسٹرڈپلیئر ہی کلب کی نمائندگی کا اہل ہوگا۔ فوٹو: فائل

راشد لطیف اکیڈمی کے ایونٹ میں رجسٹرڈپلیئر ہی کلب کی نمائندگی کا اہل ہوگا۔ فوٹو: فائل

کراچی: راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کے تحت  آر ایل سی اے رمضان  ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی کی 16 کلب ٹیمیں شریک ہونگی، ایونٹ میں صرف رجسٹرڈ کھلاڑی ہی اپنے کلب کی نمائندگی کا اہل ہوگا۔

کلب کرکٹ کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے مہمان کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹورنامنٹ کے میچزآر ایل سی اے  اورکورنگی اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔ شرکت کی خواہش مند ٹیموں کو آر ایل سی اے گرائونڈ گلبرگ پر ثروت علی سے رابطہ کی ہدایت دی گئی ہے، ٹورنامنٹ کے نگران سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا  کہنا ہے کہ کلب کرکٹ کی اہمیت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں، یہیں سے ہی نوجوان کرکٹر ڈپارٹمنٹس کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

راشد لطیف نے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین سنیل گاوسکر کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ کلب کرکٹ کھیل کی بہترین طرز ہے،اس سطح پر سخت مقابلوں کی کیفیت حریف کھلاڑیوں سے دوستانہ روابط کو مستحکم کرنا بھی سکھاتی ہے ۔ آر ایل سی اے رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی ممکنہ ٹیموں میں ملیر جیمخانہ، پاکستان سی سی، کورنگی الفتح، لانڈھی فرینڈز، ایئر پورٹ جیمخانہ، پاک جیمخانہ، محمد حسین سی سی،  وائٹل فائیو، النور جیمخانہ، دائود اسپورٹس، ٹپال سی سی، ناظم آباد جیمخانہ، قاسمی اسپورٹس، پاک کورنگی، فیصل جیمخانہ، لائنز ایریا جیمخانہ، عالمگیر جیمخانہ، آغا خان جیمخانہ،کراچی جیمخانہ، پاک اسٹار سی سی، بلال فرینڈز اور کورنگی فرینڈز ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔