- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
رمضان ٹی 20 کرکٹ میں کراچی کی 16 ٹیمیں شریک ہوں گی
کراچی: راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کے تحت آر ایل سی اے رمضان ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی کی 16 کلب ٹیمیں شریک ہونگی، ایونٹ میں صرف رجسٹرڈ کھلاڑی ہی اپنے کلب کی نمائندگی کا اہل ہوگا۔
کلب کرکٹ کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے مہمان کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹورنامنٹ کے میچزآر ایل سی اے اورکورنگی اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔ شرکت کی خواہش مند ٹیموں کو آر ایل سی اے گرائونڈ گلبرگ پر ثروت علی سے رابطہ کی ہدایت دی گئی ہے، ٹورنامنٹ کے نگران سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کلب کرکٹ کی اہمیت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں، یہیں سے ہی نوجوان کرکٹر ڈپارٹمنٹس کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔
راشد لطیف نے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین سنیل گاوسکر کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ کلب کرکٹ کھیل کی بہترین طرز ہے،اس سطح پر سخت مقابلوں کی کیفیت حریف کھلاڑیوں سے دوستانہ روابط کو مستحکم کرنا بھی سکھاتی ہے ۔ آر ایل سی اے رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی ممکنہ ٹیموں میں ملیر جیمخانہ، پاکستان سی سی، کورنگی الفتح، لانڈھی فرینڈز، ایئر پورٹ جیمخانہ، پاک جیمخانہ، محمد حسین سی سی، وائٹل فائیو، النور جیمخانہ، دائود اسپورٹس، ٹپال سی سی، ناظم آباد جیمخانہ، قاسمی اسپورٹس، پاک کورنگی، فیصل جیمخانہ، لائنز ایریا جیمخانہ، عالمگیر جیمخانہ، آغا خان جیمخانہ،کراچی جیمخانہ، پاک اسٹار سی سی، بلال فرینڈز اور کورنگی فرینڈز ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔