عرفی جاوید کی خفیہ منگنی کی تصویر وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 4 اکتوبر 2023
عرفی جاوید نے منگنی کرلی: فوٹو بھارتی میڈیا

عرفی جاوید نے منگنی کرلی: فوٹو بھارتی میڈیا

 ممبئی: بولڈ فوٹو شوٹ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی خفیہ منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کی دو تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں ماڈل کو ایک لڑکے کے ہمراہ پوجا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وائرل تصاویر میں لڑکے کا چہرہ ایموجی سے چُھپایا ہوا ہے اور ایک تصویر میں چہرہ دھندلا ہے۔

تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عرفی جاوید نے ہندو رسم و رواج کے مطابق اس لڑکے کے ساتھ منگنی کرلی ہے جسے اُنہوں نے خفیہ رکھا ہے۔

urfi

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفی جاوید کی بہن نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جوڑے کی تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ عرفی جاوید کی بہن نے تصویر شیئر کرکے اپنی بہن کی منگنی کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب ابھی تک عرفی جاوید کی جانب سے اپنی منگنی کی خبروں پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید کو نیم عریاں لباس کے باعث تنقید کا سامنا رہتا ہے، رواں سال جنوری میں انہیں نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروانے پر دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عرفی جاوید دبئی میں اپنے ایک نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کروا رہی تھیں کہ پولیس نے آکر شوٹنگ کو روکا اور  گرفتار کرلیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔