لکی مروت؛ امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشی

ویب ڈیسک  بدھ 4 اکتوبر 2023
حالیہ ایف ایس سی امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان نے یہ قدم اٹھایا

حالیہ ایف ایس سی امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان نے یہ قدم اٹھایا

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں امتحان میں کم مارکس نے نوجوان کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ 17 سالہ نوجوان نے خود کو گولی ماری۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ ایف ایس سی امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان نے یہ قدم اٹھایا۔ مقتول ولی الرحمن کا تعلق گنڈی خانخیل سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔