شہزادی کیٹ کا فون 155، شہزادہ ولیم کا 35 بار ہیک کیا گیا، برطانوی اخبار

نیٹ نیوز  جمعـء 16 مئ 2014
کیٹ میڈلٹن کے فون کی وائس میل پہلی بار2005ء میں ہیک کی گئی، گڈمین فوٹو : فائل

کیٹ میڈلٹن کے فون کی وائس میل پہلی بار2005ء میں ہیک کی گئی، گڈمین فوٹو : فائل

لندن: برطانیہ کے اخبار ’’دی نیوزآف دی ورلڈ‘‘ کے سابق مدیربرائے شاہی امور کلائیو گڈمین نے لندن میں عدالت کوبتایاہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کافون155 بارہیک کیا گیا۔

لندن کی ایک عدالت میں فون ہیکنگ مقدمے کی سماعت کے موقع پرگڈمین نے بتایا کیٹ میڈلٹن کے فون کی وائس میل پہلی بار2005ء میں ہیک کی گئی، انھوں نے شہزادہ ولیم کافون35باراورشہزادہ ہیری کافون 9 بار ہیک کرنیکااعتراف کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔